top of page
Search

اسٹاک ایکسیچنج میں مثبت رجحان ، انڈیکس میں 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Mar 21, 2024
  • 1 min read

21 مارچ 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 316 پوائنٹس اضافے سے 66 ہزار کی سطح بحال ہو گئی ہے۔

نیوزلائبریری کے مطابق صبح تقریباً 10بج کر 8 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 0.48 فیصد یا 316 پوائنٹس اضافے کے بعد 66 ہزار 48 تک جاپہنچا۔

گزشتہ روز پاکستان اور (آئی ایم ایف) کے درمیان عملے کی سطح پر معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 229 پوائنٹس اضافے کے بعد 65 ہزار 731 پر پہنچ گیا تھا۔

نئے وزیر خزانہ کی تقرری اور تمام اہداف کی تکمیل کے بعد مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے افراد آئی ایم ایف کے ساتھ ہموار جائزے کی توقع کر رہے تھے۔

14 مارچ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1015 پوائنٹس اضافے کے بعد 65 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔

 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page