top of page
Search

امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جو بائیڈن کے درمیان انتخابی دنگل

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Mar 13, 2024
  • 1 min read

13 مارچ 2024

امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جو بائیڈن کے درمیان انتخابی دنگل

نیوز لائبریری :امریکا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ صدر جو بائیڈن کے درمیان انتخابی دنگل اب بس سجنے کو ہی ہے اور ایسا 70 برسوں میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ دو امیدوار مسلسل دوسری بار یکے بعد دیگرے امریکی صدارتی انتخاب میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن نے اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے نامزدگی جیتنے کے بعد صدارتی الیکشن کے اکھاڑے میں ایک دوسرے کے سامنے ہیں۔

81سالہ جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک کی نامزدگی حاصل کرنے پر ووٹرز کے پاس اب اس ملک کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا وقت ہے،اسی طرح سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں 71 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جشن منانے کا ابھی وقت نہیں بلکہ اصل جشن جوبائیڈن کو شکست دینے کے بعد منائیں گے کیوں کہ جوبائیڈن امریکی تاریخ کے بدترین صدر ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن نے اپنی اپنی جماعتوں کے صدارتی امیدوا نامزد ہونے کا مرحلہ جیت لیا۔ جارجیا، واشنگٹن، دیگر ریاستوں میں منعقد ہونے والے مقابلے میں جوبائیڈن نے اپنی نامزدگی کے لیے 1,968 مندوبین کا مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔اسی طرح سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جارجیا، ہوائی، مسیسیپی اور واشنگٹن سے اپنی جماعت کی طرف سے 1,215 ڈیلیگیٹس حاصل کیے اور ریپبلکن کے صدارتی امیدوار ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔


 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page