top of page
Search

امریکا میں سمندری طوفان بیرل سے 7 افراد ہلاک، لاکھوں بجلی سے محروم

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Jul 9, 2024
  • 1 min read

سمندری طوفان بیرل سے امریکا کی جنوبی ریاستوں میں تباہی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان پیر کی صبح امریکا کی جنوبی ریاست ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرا گیا جس کے بعد انتظامیہ نے تیز ہواؤں اور 38 سینٹی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے مختلف حادثات میں7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 30 لاکھ کے قریب افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سمندری طوفان بیرل ٹیکساس اور لوزیانا سے ٹکرانے سے قبل کیریبین میں بھی تباہی مچا چکا ہے جس کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہوئے۔

اس کے علاوہ طوفان کی وجہ سے پیر کو ہیوسٹن ائیرپورٹ پر 1100 فلائٹس متاثر ہوئیں،  تیز ہواؤں سے گھروں کو بھی نقصان پہنچا اور درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔

 
 
 

Recent Posts

See All

Comentarios


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page