top of page
Search

ایف بی آر میں اصلاحات اور آٹومیشن کیلئے حکومت نےکمیٹی تشکیل دے دی

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Mar 21, 2024
  • 1 min read

21 مارچ 2024

اسلام آباد: ایف بی آر میں اصلاحات اور آٹومیشن کیلئےحکومت نےاسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم شہبازشریف 10 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کےچیئرمین ہوں گے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کمیٹی ایف بی آر میں اصلاحات کے منظور شدہ پلان پر عمل درآمدکی نگرانی کرےگی جب کہ ایف بی آر میں جامع اصلاحات اور آٹو میشن کیلئے سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ خزانہ، تجارت، صنعت وپیداوار، قانون کے وفاقی وزراء اسٹیئرنگ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page