top of page
Search

ایکس بندش پر پی ٹی اے اور وزارت اطلاعات کو نوٹس جاری، اسلام آباد ہائیکورٹ

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Mar 5, 2024
  • 1 min read

05 مارچ 2024

ایکس بندش پر پی ٹی اے اور وزارت اطلاعات کو نوٹس جاری، اسلام آباد ہائیکورٹ

نیوز لائبریری: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نے ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا ایکس بند ہے؟ اس پر درخوست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ 17 فروری سے ایکس بند ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ سندھ ہائیکورٹ میں بھی یہ معاملہ تھا، اس پر کیا ہوا؟  وکیل نے جواب دیا کہ سندھ ہائیکورٹ میں آج توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہونی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کے لیے پی ٹی اے اور وزارت اطلاعات کو نوٹس جاری کردیے۔

خیال رہے کہ ملک میں 17 فروری سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی بند ہے،  سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ ایکس کے بیشتر صارفین وی پی این کے ذریعے سوشل میڈیا ایپ استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔


 
 
 

Recent Posts

See All

Commentaires


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page