بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نےشادی کر لی
- Nikki Nauman
- Mar 25, 2024
- 1 min read
25 مارچ 2024

بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے اپنے بوائے فرینڈبیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو سے شادی کر لی۔
اداکارہ کی شادی کی تقریب 23 مارچ کو بھارتی شہر اُدے پور میں منعقد ہوئی جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں نے ہی شرکت کی، اس کے علاوہ شوبز انڈسٹری سے بہت ہی کم لوگ اس شادی میں مدعو تھے۔
بھارتی فلم ساز انوراگ کیشپ اور پروڈیوسر کنیکا ڈھلون ان چند مشہور شخصیات ہی شامل ہیں جنہوں نے شادی میں شرکت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ فروری میں خبر سامنے آئی تھی کہ تاپسی جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ تاپسی اور متھیاس 10 سال سے زیادہ عرصے سے ایک رشتے میں موجود ہیں جب کہ جوڑے کو میڈیا پر اپنی نجی زندگی اور معلومات شیئر کرنا نہیں پسند ہے۔

Comments