top of page
Search

بجلی صارفین کو 967 ارب روپے کا جھٹکا دینے کی تیاری

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Mar 22, 2024
  • 1 min read

22 مارچ 2024

وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر 967 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔

آئندہ مالی سال کے لیے 6 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں نیپرا میں جمع کرادیں جس کی سماعت اگلے ماہ 2 اپریل کو ہو گی۔درخواستیں مالی سال 25-2024 کی ریونیو ضروریات کی مد میں دائر کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) کی جانب سے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

نیپرا سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 28 مارچ کو سماعت کرے گا۔

 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page