top of page
Search

بل گیٹس سے ملاقات پولیو کے خاتمے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کا عزم ، شہباز شریف کی

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Apr 29, 2024
  • 2 min read

29 اپريل 2024

وزیر اعظم شہباز شریف کی ریاض میں مائکروفاسٹ کے شریک بانی اور ارب پتی افراد میں شامل بل گیٹس سے ملاقات ہوئی، جہاں دونوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنے سے متعلق اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور گیٹس فاؤنڈیشن کے درمیان مضبوط شراکت داری یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس دوران وزیراعظم نے بل گیٹس کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کےخصوصی اجلاس کے موقع پروزیراعظم شہباز شریف کی بل گیٹس سے ملاقات ہوئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہا ہے، انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے دیرینہ تعاون پربِل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کے حتمی مقصد تک پہنچنے کے لیے تمام شراکت داروں کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔

اسی دوران بل گیٹس نے بطور وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو ویکسین کے پروگرام کو سراہا اور حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ملک بھر میں اسی طرز عمل کو دہرانے پر زور دیا۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا، سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان ہماری ترجیح ہے، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون جاری رہے گا۔

وزیر اعظم شہباز نے ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات کی، جہاں انہوں نے پاکستان کی معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

 
 
 

Recent Posts

See All

コメント


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page