top of page
Search

بھارت: آنجہانی معروف گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Mar 18, 2024
  • 1 min read

18 مارچ 2024

بھارتی پنجاب کے آنجہانی معروف گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں اتوار کی صبح بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

28 سالہ آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ جنہیں دنیا بھر میں سدھو موسے والا کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ان کے والد بلکور سنگھ نے اتوار کی صبح انسٹاگرام پر ننھے مہمان کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور اطلاع دی کہ ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سدھو موسے والا کی والدہ 58 اور والد 60 سال کے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں، ساتھ ہی بلکور سنگھ نے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی 2022 کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئی تھیں جس کے نتیجے میں سدھو موسے والا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔

سدھو موسے والا نے اپنے گانے خود لکھے اور تیار کیے اور انہیں پنجابی کے امیر ترین گلوکاروں میں شمار کیا جاتا تھا۔

مئی 2022 میں ان کے قتل کے بعد بھی ان کے گانے ریلیز ہوئے اور سپر ہٹ ہوئے۔

 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page