بی آر ٹی پشاور کو سالانہ اربوں روپے کے خسارے پر قابو پانے کیلئے کرایہ بڑھانے پر غور
- Nikki Nauman
- Apr 15, 2024
- 1 min read
15 اپريل 2024

بی آر ٹی پشاور کے اربوں کے خسارےپر قابو پانے کے لیے کرایہ بڑھانے کی تجویز پر زیر غور۔
نیوز لائبریری: بی آر ٹی پشاور کا سالانہ خسارہ 6 ارب روپے سے بڑھ گیا ہے اور خسارے پر قابو پانے کیلئے بی آر ٹی کا کرایہ بڑھانے سمیت دیگر آپشنز پر غور جاری ہے۔
بی آر ٹی رائیڈرشپ میں اضافے کے باوجود ہر سال سبسٹدی بڑھ رہی ہے، حکومتی خزانے سے ہر مسافر کو 50 روپے سبسڈی دی جا رہی ہے، ایک مسافر سے 28 روپےکرایہ وصول کیا جا رہا ہےجبکہ خرچہ 80 روپے ہے۔
ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کا ماہانہ بجلی اور ڈیزل کا خرچہ 20 کروڑ روپے سے زیادہ ہے، محکمہ خزانہ نے بی آر ٹی کو خسارے سے نکالنےکیلئے متعلقہ حکام سے مزید تجاویز مانگ لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نگران حکومت کو بی آر ٹی کا کرایہ بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی تاہم نگران صوبائی حکومت نے کرایہ بڑھانےکا فیصلہ منتخب حکومت پر چھوڑ دیا تھا۔
خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی نے محکمہ خزانہ کو کرایہ بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے اور بتایا ہے کہ بی آر ٹی کا کرایہ 5 روپے بڑھانے سے 67 کروڑ کا اضافی ریونیو حاصل ہو گا جبکہ 10 روپے کرایہ بڑھانے سے ایک ارب 36 کروڑ روپے اضافی ریونیو حاصل ہو گا۔
コメント