جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے پلاسٹک کرنسی لانے کا منصوبہ:اسٹیٹ بینک
- Nikki Nauman
- Mar 15, 2024
- 1 min read
15 مارچ 2024

آج بھی پاکستان اورآئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں ۔
آج آئی ایم ایف حکام کو ایف بی آر اصلاحات، ٹیکس وصولی اور دیگر امور پر بریفنگ دی جائے گی،
اسٹیٹ بینک کے حکام جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان پر آئی ایم ایف وفد کو بریفنگ دیں گے۔
اس طرح کے کرنسی نوٹ مشرق بعید کے ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں استعمال ہو رہے ہیں۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سے انسداد کرپشن کے اداروں کی استعداد کے بارے میں ماہرین سے رپورٹ تیار کرانےکی شرط رکھی تھی۔
آئی ایم ایف کی اس شرط پر عملدرآمد وزارت داخلہ اور وزارت قانون نے کرنا ہے۔ حکومتی اداروں کی استعداد بہتر بنانے اور نجکاری پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف کا پاکستانی حکام سے مذاکرات کے لیے گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا، گزشتہ روز آئی ایم ایف کی ٹیم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملاقات کی تھی۔
Commentaires