حج 2024: کراچی سےمکہ ’روڈ ٹو مکہ‘ پراجیکٹ سعودی وفد کراچی پہنچ گیا
- Nikki Nauman
- Mar 6, 2024
- 1 min read
06 مارچ 2024
حج 2024: کراچی سےمکہ ’روڈ ٹو مکہ‘ پراجیکٹ سعودی وفد کراچی پہنچ گیا
نیوز لائبریری: سعودی وفد کو کراچی ائیرپورٹ پر وفاقی سیکرٹری مذہبی امور اور ڈائریکٹر حج کراچی نے ویلکم کیا، 'روڈ ٹو مکہ' پراجیکٹ کے تحت کراچی ائیرپورٹ کو شامل کرنے کے لیے سعودی حکام جائزہ لیں گے اور حج کے دوران پاکستانی حجاج کی کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن کی سہولت کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس منصوبے کے تحت کراچی کے حجاج کرام بھی اسلام آباد کی طرح ڈومیسٹک مسافر کے طور پر جدہ پہنچیں گے،
سعودی حکام 'روڈ ٹو مکہ' پراجیکٹ کے تحت حجاج کی امیگریشن کے لیے سروے کریں گے۔
اس وقت صرف اسلام آباد ائیرپورٹ 'روڈ ٹو مک' پراجیکٹ میں شامل ہے جب کہ کراچی اور لاہور ائیرپورٹس کو 'روڈ ٹو مکہ' پراجیکٹ میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔
سعودی حکام آج وزارت مذہبی امور ، امیگریشن، سول ایوی ایشن سے ملاقاتیں کریں گے اور اے ایس ایف اور کسٹم سمیت دیگر محکموں کے حکام کے ساتھ کراچی ائیرپورٹ کا جوائنٹ سروے کریں گے۔
سعودی حکام کی رپورٹ پر کراچی ائیرپورٹ کو اس سال حج کے دوران 'روڈ ٹو مکہ' پراجیکٹ میں شامل کیا جائے گا۔
Yorumlar