خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، شہری خوف و ہراس میں مبتلا
- Nikki Nauman
- Mar 21, 2024
- 1 min read
21 مارچ 2024

خضدار میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 تھی۔
نیوزلائبریری : تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 تھی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 72 کلو میٹر شمال مشرق جبکہ اس کی گہرائی 43 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ خضدار میں آنے والا زلزلہ گزشتہ 3 روز کے دوران بلوچستان میں محسوس ہونے والا چوتھا زلزلہ ہے، منگل اور بدھ کو بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے جنوب مغرب تھا۔
زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ نوشکی، چاغی، چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، مستونگ، دالبدین سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کے بعد ریسکیو حکام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا لیکن کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Comments