top of page
Search

دنیا کے 4 براعظموں کےبہت سے شہر شدید گرم موسم کی لپیٹ میں

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Jun 21, 2024
  • 1 min read

Updated: Jun 24, 2024




موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا کے 4 براعظم اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

حالیہ دنوں میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کی وجہ سے ایشیا اور یورپ میں سیکڑوں اموات رپورٹ ہوئیں۔

ادھر سعودی عرب میں حج کی ادائیگی کے دوران جاں بحق حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی

جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں تقریباً 200 افراد کی جانیں گئیں اور نئی دلی میں مسلسل 38 دن درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ یا اس سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ اس بات کا 86 فیصد امکان ہے کہ اگلے 5 سالوں میں سے ایک سال 2023 کی گرمی کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔

عالمی سطح پر ایک ہیٹ ویو جو پہلے 10 سالوں میں ایک بار آتی تھی اب 10 سالوں میں 2.8 بار  آئے گی جو 1.2 سینٹی گریڈ زیادہ گرم ہوگی۔

 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page