top of page
Search

سائنسدانوں نے نظام شمسی میں تین نئے چاند دریافت کیے ہیں

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Feb 27, 2024
  • 1 min read

27 فروری 2024

واشنگٹن: نظامِ شمسی میں 3 نئے چاند دریافت

نیوز لائبریری:غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں کارنیگی انسٹی ٹیوشن فارسائنس کے ماہر فلکیات اسکاٹ ایس شیپرڈ نے چلی میں لاس کیمپناس آبزرویٹری میں نصب میگیلن دوربینوں کی مدد سے یہ تین چاند دریافت کیے۔

سائنسدانوں کے اسکاٹ کا کہنا تھا کہ ان دو سیاروں کے گرد دریافت ہونے والے چاند زمینی دوربینوں کی مدد سے دریافت شدہ اب تک کہ دھندلے ترین چاند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی دھندلی چیزوں کو ظاہر کرنے کے لیے خصوصی امیج پروسیسنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس دریافت کے لیے کئی گھنٹوں کے دوران ہر پانچ منٹ تک درجنوں چاند کے ایکسپوژر درکار تھے۔

ماہرین فلکیات کے لیے نیپچون اور یورینس کے چاندوں کی کل تعداد کا تخمینہ لگانا ان دیگر سیاروں کی نسبت زیادہ مشکل ہے جو زمین کے قریب ہیں جیسے مشتری کے تمام چاند سائز میں تقریباً 2 کلومیٹر ہیں، جب کہ زحل کے 3 کلومیٹر ہیں۔

تاہم یورینس اور نیپچون کے چاند اگرچہ باقیوں سے بڑے ہیں یعنی 8 سے 14 کلومیٹر لیکن اس کے باوجود ابھی تک ان سیاروں کے بارے میں بہت معلومات دستیاب ہیں کیونکہ مشتری اور زحل کا خلائی جہاز کے ذریعے متعدد بار دورہ کیا جاچکا ہے لیکن یورینس اور نیپچون کا دورہ بالترتیب 1986 اور 1989 میں ناسا کے وائجر 2 پروب کے ذریعے صرف ایک بار کیا گیا ہے۔

 
 
 

Recent Posts

See All

コメント


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page