top of page
Search

عدالتوں میں تعطیل،انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں آج سماعت نہ ہو سکی

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Mar 22, 2024
  • 1 min read

22 مارچ 2024

عدالتوں میں تعطیل کے باعث آج انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سماعت نہ ہو سکی۔

 آج انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے درج مقدمات کیس کی سماعت کی جانی تھی۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کرنی تھی

بانی پی ٹی آئی کے خلاف 12 جبکہ شاہ محمود قریشی کے خلاف 13 مقدمات درج ہیں ۔

دونوں ملزمان کی ضمانتیں 10 فروری کو منظور کی گئیں تھی ،مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت 570 ملزمان نامزد ہیں ۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش کیا جانا تھامگرعدالتوں میں تعطیل کے باعث آج انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سماعت نہ ہو سکی۔


 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page