قومی انڈر 19 ٹیم ، فٹبالر فرحان خان انتقال کر گئے
- Nikki Nauman
- Mar 4, 2024
- 1 min read
04 مارچ 2024

قومی انڈر 19 ٹیم ، فٹبالر فرحان خان انتقال کر گئے
نیوز لائبریری : افسوسناک واقعے کی خبر کی اطلاع پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے دی گئی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فیڈریشن نے نوجوان کھلاڑی کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ انڈر 19 پاکستان فٹ بال ٹیم اور ایئر فورس کے کھلاڑی فرحان خان کی موت پر ہمیں بہت دکھ ہے۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ صوابی شہر میں جہانگیرہ روڈ پر پیش آیا جہاں فرحان خان موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ اچانک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔
ایمبولینس کے تاخیر سے پہنچنے پر فرحان خان سڑک پر ہی زخمی حالت میں کافی دیر پڑے رہے اور پھر انہیں صوابی کے ڈسٹرک ہیڈکواٹر اسپتال میں منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
Comentarios