top of page
Search

لاہور تعلیمی بورڈ سے امتحانی پرچوں کا بنڈل غائب

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Jun 24, 2024
  • 1 min read

امتحانات کی سیکریسی پر سوال اٹھ گئے,لاہور تعلیمی بورڈ امتحانی پرچوں کا بنڈل مبینہ طور  پر غائب ہو گیا۔

  لاہور بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانی پرچے 2 روز قبل غائب ہونے کی شکایت سامنے آئی تھی، امتحانی پرچوں کے غائب ہونے کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

لاہور تعلیمی بورڈ کے ذرائع کے مطابق پارٹ ون کے سوشیالوجی کے پرچوں کا بنڈل مارکنگ سینٹر سے غائب ہوا جس میں  52 طلبہ کے پیپر موجود تھے۔

لاہور بورڈ کے ذرائع کے مطابق بنڈل کی چوری نے شعبہ امتحانات کی سیکریسی پر سوال اٹھا دیئے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب ٹیچرز  یونین کا کہنا ہے کہ اساتذہ نے معاملے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے، انکوائری کیلئے ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے علاوہ باہر سے کوئی انکوائری آفیسر تعینات کیا جائے۔



 
 
 

Recent Posts

See All

Kommentare


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page