نئے مالی سال کے بجٹ پیش بعد ملک میں ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی
- Nikki Nauman
- Jun 21, 2024
- 1 min read

نئے مالی سال کا بجٹ پیش ہونے کے بعد ملک میں مہنگائی بڑھ گئی۔
نیوز لائبریری : کے مطابق پاکستان میں قلیل مدتی بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.94 فیصد کا مزید اضافہ ہوا جبکہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 23.78 فیصد ہوگئی۔
20 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا، ان میں ٹماٹر (65.84 فیصد)، آلو (5.61 فیصد)، پیاز (3.78 فیصد)، کیلے (3.29 فیصد)، ایل پی جی (2.44 فیصد)، سگریٹ (1.67 فیصد)، دال مونگ (1.53 فیصد)، لہسن (1.29 فیصد)، تازہ ملک (0.95 فیصد)، انڈے (0.83 فیصد) شامل ہیں۔
سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، ان میں پہلی سہ ماہی کے لیے گیس چارجز (570 فیصد)، ٹماٹر (191 فیصد)، پیاز (122.66 فیصد)، پسی مرچ (54.81 فیصد)، لہسن (40.55 فیصد)، شرٹنگ (30.75 فیصد) کا اضافہ دکھایا گیا ہے۔
تاہم،پیٹرول (3.76 فیصد)، ڈیزل (0.84 فیصد)، ٹوٹا چاول باسمتی اور دال مسور (0.08 فیصد) اور مرغی کا گوشت (0.05 فیصد) شامل ہے۔
Comentarios