top of page
Search

نو منتخب وزیراعظم آج عہدے کا حلف لیں گے

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Mar 4, 2024
  • 1 min read

04 مارچ 2024

نومنتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج اپنے عہدے کا حلف لیں گے

نیوز لائبریری: حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں ہوگی، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نومنتخب وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیں گے۔

وزیراعظم کی تقریبِ حلف برداری کے لیے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور نگران وزیراعظم کو دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر سروسز چیفس بھی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز (3 مارچ کو) قومی اسمبلی میں اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے تھے۔

انتخابی عمل میں شہباز شریف نے 201 جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔

 
 
 

Recent Posts

See All

Commentaires


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page