وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہورپاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ،ڈائریکٹرزپاسپورٹ تبدیل
- Nikki Nauman
- Apr 29, 2024
- 1 min read
Updated: Jun 24, 2024
29 اپريل 2024
لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور کے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں شہریوں نے پاسپورٹ بنانے کیلئے رشوت لیے جانے سے متعلق شکایات کیں۔
دورے کے موقع پر پاسپورٹ آفس پر موجود شہریوں نے محسن نقوی کو پاسپورٹ بنوانے کیلئے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت دکھائے۔
محسن نقوی نے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے سوالات کیے جس کے دونوں افسران جواب نہ دے سکے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ یہاں تو سب کچھ کھلے عام چل رہا ہے اور عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شہریوں کو سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔
محسن نقوی خراب ٹوکن مشین اور پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر برہم ہوگئے جب کہ انہوں نے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تبدیل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔
Комментарии