وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی اسکینلین سے ملاقات
- Nikki Nauman
- Mar 11, 2024
- 1 min read
11 مارچ 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی اسکینلین Leslie Scanlon سے ملاقات
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو کینیڈ ا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکنلین نے پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی
کینیڈین ہائی کمشنر نے مریم نوازشریف کی وزارت اعلی کو پنجاب کے عوام کےخوش کن تبدیلی قرار دیا
ملاقات میں کینیڈا اورپنجاب کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ کے امکانا ت پر تبادلہ خیال
انھوں نےکینیڈا کی اعلی تعلیمی اداروں میں پنجاب کے طلباء کے لئے سکالر شپ بڑھانے کا جائزہ لینے پر زور دیا
مریم نوازنےکہا کینیڈا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بلند ترین سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ کینیڈامیں مقیم سکھ کمیونٹی کو درشن اور مذہبی سیاحت کیلئے آمد پر خیر مقدم کیا جائے گا۔
کینیڈین ہائی کمشنرکہا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ملکر خوشی ہوئی،پنجاب کو اچھا لیڈر مل گیا۔
Kommentarer