top of page
Search

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت دستک پروگرام کا جائزہ اجلاس

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Mar 20, 2024
  • 1 min read

20 مارچ 2024

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیدائشی سرٹیفکیٹ سمیت ضروری کوائف کی گھروں میں فراہمی کیلئے ’دستک‘ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

نیوزلائبریری :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت دستک پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے گھر تک سروسز فراہم کرنے کے لیے ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت کی۔ 

وزیراعلیٰ نے دستک پروگرام کے لیے رائیڈرز کی فوری رجسٹریشن اور ٹریننگ شروع کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے لیے سہولت اور گڈگورننس ہرحال میں یقینی بنائےگی۔ 

یہ پروگرام  دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا اور دوسرے مرحلے میں بھی شہری سہولیات گھر کی دہلیز  پر حاصل کرسکیں گے۔

پہلا مرحلہ

پہلے مرحلے میں لاہورکے عوام کوان کی دہلیز  پر 10 سروسزدی جارہی ہیں، لاہور کے شہری  پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ،طلاق سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز  پر حاصل کرسکیں گے جب کہ ان سروسز میں ڈومیسائل، ای اسٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن، وہیکل ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس اور  پراپرٹی ٹیکس سروس بھی شامل ہے۔ 

دوسرا مرحلہ

دوسرے مرحلے میں شہریوں کو پولیس ویری فکیشن، لرنرڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ایف آئی آر کاپی، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور کرایہ دار  رجسٹریشن کی سہولیات دہلیز  پر ملیں گی۔


 
 
 

Recent Posts

See All

コメント


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page