top of page
Search

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا اجلاس

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Mar 13, 2024
  • 1 min read

13 مارچ 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا اجلاس

اجلاس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن سے متعلق بریفنگ

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ میں بہتری کے لئے ماسٹر پلان طلب کرلیا

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری فنانس، سیکرٹری انڈسٹری، چیئرمین ٹیوٹا، سی اواو ٹیوٹا اور دیگر حکام کی شرکت

ٹیوٹا حکام کو جدید ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے لئے 5سالہ روڈ میپ مرتب کرنے کی ہدایت

ٹیوٹا بورڈ کی از سرنو تشکیل کرنے کافیصلہ.ٹیوٹا حکام کو انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ٹریننگ کے لئے

میپنگ کا حکم۔

مریم نوازشریف نے کہا ہنر مند انسانی وسائل کی ایکسپورٹ کے لئے ڈیمانڈ کا علم ہونا ضروری ہے۔ صنعتی ضروریات کے مطابق ٹریننگ اور کورسز کرائے جائیں تاکہ ووکیشنل اور ٹیکنیکل ادارو ں میں اچھے انسٹرکٹر لائے جائیں۔

ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے شعبے میں بہتری سے ٹیکنالوجی کا انقلاب برپا ہوسکتا ہے ہرانڈسٹریل سیکٹر کی ڈیمانڈ کے مطابق کورس ڈیزائن کئے جائیں گے۔

ٹیوٹا سے فارغ التحصیل ہر گریجوایٹ کو فوراً جاب ملنی چاہیےاور ٹیوٹا بورڈ میں صنعتکاروں اور نجی سیکٹر کے نمائندوں کو شامل کیاجائے۔

مریم نوازشریف نے کہا ٹیوٹا ادارو ں کی پرانی لیبز کی مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ہی ٹیوٹاکے اداروں کوLearn and Earn کے مطابق کام کرنا چاہیے۔

پنجاب میں میکر و چیپ، اینٹی گریڈڈ سرکٹ سمیت ہائی ٹیک آئی ٹی ٹیکنالوجی ٹریننگ کی بھی ضرورت ہے۔


 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page