top of page
Search

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے9 سیزن کا فائنل آج ہوگا

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Mar 18, 2024
  • 1 min read

18 مارچ 2024

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کا فائنل آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

نیوز لائبریری : اسلام آباد نے دو مرتبہ ٹرافی جیتی ہے، ملتان سلطانز کے حصے میں یہ ٹائٹل ایک مرتبہ آیا ہے۔

ملتان سلطانز پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جب کہ اسلام آباد نے ایلیمینیٹر 1 میں کوئٹہ کو ہرایا اور پھر  ایلیمینیٹر 2 میں پشاور سے فتح چھینی اور فائنل تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔

فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کے کپتانوں محمد رضوان اور شاداب خان نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت کے سامنے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

جہاں ملتان سلطانز ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں دونوں ٹیموں میں زیادہ مضبوط ثابت ہوئی، وہیں یونائیٹڈ نے مسلسل دو ناک آؤٹ فتوحات حاصل کرنے کے بعد نمایاں کارکردگی دکھائی۔

تاہم ٹیموں کا موازنہ کیا جائے اور پچھلے میچز دیکھے جائیں تو ملتان اب بھی بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ تینوں ڈپارٹمنٹ میں اسلام آباد سے مضبوط نظر آتی ہے۔



 
 
 

Recent Posts

See All

Komentáře


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page