پتنگ بازی کے خلاف پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن
- Nikki Nauman
- Mar 25, 2024
- 2 min read
25 مارچ 2024

پنجاب کے شہرفیصل آباداورسرگودھا میں پتنگ کی ڈور سے 2 ہلاکتوں کے بعد پنجاب پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعےایک نوجوان کی حالیہ ویڈیو کلپ جس کے گلے پر گہرا زخم آیا ہے اس خطرناک کھیل کو منظر عام پر لایا ہے جہاں وہ خون میں لت پت ہے۔ نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
دوسری طرف سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حالیہ ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ نوجوان کے گلے پر گہرا زخم ہے اور وہ خون سے لت پت ہے، نوجوان موقع پر ہی انتقال کرگیا۔
اسی طرح سرگودھا میں پتنگ کے باعث ایک اور بچے کی ہلاکت نے پنجاب پولیس میں تشویش کی لہر دوڑادی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے بڑے ڈیلر پتنگیں، دھاتی ڈور اور منشیات فروخت کر رہے، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سینکڑوں ویب سائٹس ممکنہ خریداروں تک پہنچنے کے لیے غیر قانونی کاروبار کر رہی ہیں۔
پتنگ کی ڈور سے ہونے والے دونوں واقعات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امن و امان اور جرائم کی صورتحال پر اجلاس بلا لیا۔
مریم نواز نے کیمیکل سٹرنگ بنانے، فروخت کرنے اور خریدنے کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا، انہوں نے صوبے میں جرائم اور امن و امان کی صورتحال اور بچوں،خواتین سے زیادتی اور منشیات کے واقعات کا بھی جائزہ لیا۔
اجلاس کے دوران انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب نے پتنگ بازی روکنے اور جرائم کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے شروع کیے گئے پولیس اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔
آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن پتنگ، کیمیکل ڈور اور منشیات فروخت کرنے والوں کو پکڑنے، ٹریس کرنے اور گرفتار کرنے کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو رپورٹ کریں۔
Comentarios