پنجاب میں مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پراعتراض عائد: سنی اتحاد کونسل
- Nikki Nauman
- Mar 8, 2024
- 1 min read
08 مارچ 2024

پنجاب میں مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پراعتراض عائد: سنی اتحاد کونسل
لاہورہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پراعتراض عائد کردیا۔
چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستیں نہ ملنے کا اقدام چیلنج کردیا
لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر اعتراض عائد کیا ہےکہ درخواست گزار نے مصدقہ دستاویزات نہیں لگائیں اس لیے سنی اتحاد کونسل کی درخواست قابل سماعت نہیں۔
تاہم لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ آج سنی اتحاد کونسل کی اعتراضی درخواست پر سماعت کریں گے، اس درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستیں دیگرپارٹیوں کو دینے کے اقدام کو کالعدم قرار دینے کیا ستدعا کی گئی ہے۔
Comments