top of page
Search

پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت :اسلام آباد ہائیکورٹ

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Mar 27, 2024
  • 1 min read

27 مارچ 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی جس میں چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دے دی۔

 چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کسی کا رائٹ آف اسمبلی تو نہیں چھینا جا سکتا، جلسے سب نے کیے ہیں، آپ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لیں،

 پی ٹی آئی کے ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے کہا کہ ‏ہم اب چھ اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں،

اپنے ٹرم اینڈ کنڈیشنز پر عملدرآمد کروا کے جلسے کی اجازت دیدیں، چیف جسٹس کی اسٹیٹ کونسل کو ہدایت

چیف جسٹس عامر فاروق نے  پی ٹی آئی وکیل کو ہدائت کی کہ ‏آپ صرف یہ خیال رکھیں کہ کوئی ہنگامہ آرائی نا ہو،

گزشتہ روز دہشتگردی کا ایک افسوس ناک واقعہ بھی ہوا ہے، زندگی رکتی تو نہیں ہے، چلتی ہی رہتی ہے،

ہم نے اسی طرح دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے،

سرکاری وکیل کی عدالت سے استدعا مجھے ہدایات لینے کا وقت دیدیں،

 چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا میں آپکی رضامندی نہیں مانگ رہا، فیصلہ میں نے کرنا ہے۔

 
 
 

Recent Posts

See All

Comentarios


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page