top of page
Search

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کیلئے آئی سی سی کا وفد قذافی اسٹیڈیم لاہورپہنچ گیا

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Mar 26, 2024
  • 1 min read

26 مارچ 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کراچی کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گیا۔

آئی سی سی ایونٹ آپریشنز کی سینئر مینجر سارہ ایڈگر، منیجر عون زیدی اسٹیڈیم کا جائزہ لیں گے جبکہ آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے راولپنڈی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کے وفد نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کراچی کا دورہ کیا تھا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول ہے، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے انٹرنیشنل) طرز کی کرکٹ کھیلیں گی۔

آئی سی سی کے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کی سرِ فہرست 7 ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ کے لیے اپنی پوزیشن محفوظ کر لی تھی جبکہ پاکستان نے بطورِ میزبان اس کے لیے کوالیفائی کیا۔

پاکستان میں ہونے والی 2025 چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔

 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page