top of page
Search

کئی سال بعد باکسنگ لیجنڈ مائیک ٹائیسن رنگ میں اترنے کیلئے تیار

  • Writer: Nikki Nauman
    Nikki Nauman
  • Mar 8, 2024
  • 1 min read

08 مارچ 2024

کئی سال بعد باکسنگ لیجنڈ مائیک ٹائیسن رنگ میں اترنے کیلئے تیار

باکسنگ کی دنیا کے سابق ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپئن مائیک ٹائیسن کئی برس بعد ایک بار پھر رنگ میں اترنے کیلئے تیار ہیں۔

لیجنڈری باکسر یوٹیوبر سے باکسر بننے والے جیک پال سے مقابلے کے لیے رنگ میں اتریں گے۔


یہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم میں کسی اسپورٹس ایونٹ کی پہلی لائیو نشریات ہوگی۔

مائیک ٹائیسن کی عمر 57 سال جبکہ جیک پال کی 27 سال ہے۔

جیک پال نے گزشتہ سال ایک باکسر اور رئیلٹی ٹی وی اسٹار ٹومی فیوری سے بھی مقابلہ کیا تھا جس میں انہیں شکست کا سامنا ہوا تھا، مگر اس مقابلے سے انہیں 90 لاکھ ڈالرز کی آمدنی ہوئی تھی۔

مجموعی طور پر وہ 10 باکسنگ مقابلوں کا حصہ بن چکے ہیں جن میں سے 9 میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی اور وہ اب ورلڈ چیمپئن بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

اپنے عروج کے دوران میں مائیک ٹائیسن تاریخ کے سب سے تباہ کن ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن کہلاتے تھے جو بہت برے انداز سے اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کرتے تھے۔



ان کا آخری مقابلہ 2020 میں ہوا تھا جو ایک اور سابق چیمپئن روئے جونز جونئیر کے خلاف نمائشی میچ تھا جو برابر رہا تھا۔

ان کی آخری پروفیشنل فائٹ 2005 میں آئرش باکسر کیون میک برائیڈ سے ہوئی تھی جس میں انہیں شکست کا سامنا ہوا تھا۔

مائیک ٹائیسن نے اپنے کیرئیر میں 58 مقابلوں میں شرکت کی اور 50 میں کامیابی حاصل کی، جن میں سے 44 میں انہوں نے اپنے حریف کو ناک آؤٹ کیا۔


 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


Post: Blog2_Post

©2022 by News Reporter. Proudly created with Wix.com

bottom of page